سپر مین کے نئے کارنامے
ہندوستان جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے: پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے الزام لگایا ہے کہ متنازعہ کشمیر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد انڈیا ‘جنگی ماحول’ پیدا کر رہا ہے۔
حنا کھر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب پاکستان نے منگل کو کشمیر میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری طرف انڈیا کے وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ اب دونوں ملکوں میں تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔
کھر نے دونوں ملکوں میں پیدا ہونے والی نئی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی کی ایک تقریب میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے نئے تناؤ پر ہندوستانی ساست دانوں کے بیانات کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ تناؤ میں اضافہ کرنے والے بیانات پریشان کن ہیں بالخصوص اُس وقت جب سیاست دان ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے بڑھ چڑھ کر مزید اشتعال انگیز بیان دیں۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ چھ جنوری سے کشمیر میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان کے مطابق اسی وقفے میں اس کے تین فوجی مارے گئے۔
کھر کا مزید کہنا ہے کہ دو ملکوں کو ماضی کی تلخیوں سے باہر آنا چاہیے۔ ‘مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں’۔
‘ہمیں ہر سطح پر ملنا چاہیے، میرے خیال میں ہمیں ایک دوسرے سے رابطہ کرنا چاہیے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ کا سامنا کرنا چاہیے’۔
کھر نے ایک مرتبہ پھر آٹھ جنوری کو ہلاک ہونے والے دو انڈین فوجیوں میں سے ایک کے سر تن سے جدا کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے دوران ہلاکتوں کے ‘شواہد’ نہیں ملے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگ نے فوجی کے سر تن جدا کرنے کے واقعے کو ‘ ناقابل قبول’ قرار دیا تھا۔ اب گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے پڑوسی ملک کی اعلٰی سطحی قیادت کی جانب سے آنے والے تازہ بیان پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت کی طرف سے اتنا کہہ سکتی ہیں کہ مذاکرات کے عمل میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ چار سالوں میں انڈیا کے ساتھ پُرامن تعلقات کے لیے بہت توانائی صرف کی ہے۔
‘میں ایک ایسی حکومت کی نمائندگی کر رہی ہوں جس نے ہندوستانیوں سے تعلقات کے لیے بہت سے سیاسی خطرات مول لیے’۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پیپلز پارٹی کا زوال






