ہندوستانی فوج کی فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی ہلاک

Wednesday 16 January 2013
0

لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی علاقہ۔ – اے پی فوٹو

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کیمطابق لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک لانس نائیک  ہلاک ہوگیا ہے۔

منگل کی شب آئی ایس پی آر کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر اور تتہ پانی سیکٹر کی  کنڈی پوسٹ پر ہندوستانی فوج نے رات دس سے گیارہ بجے کے درمیان بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے پاکستانی فوج کا لانس نائیک اشرف ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا