چین کا تیز ترین سپر کمپیوٹر
صدر کا کراچی میں رکنے کا فیصلہ
کراچی: اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری کی موجودگی کہ وجہ سے صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر واپس جانے کے بجائے فی الحال کراچی میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تقریباً ایک مہینے سے کراچی میں موجود صدر نے تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے مزید کچھ دن بلاول ہاؤس میں قیام کو ترجیح دی ہے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے آصف زرداری کی مزید چند دن کراچی میں رکنے کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر اپنے شیڈول کے مطابق چلیں گے۔ ‘ڈاکٹر قادری یا کسی اور کی اسلام آباد میں موجودگی سے ان کے شیڈول پر کوئی فرق نہیں پڑتا’۔
تاہم انہوں نے کہا کہ صدر زرداری لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کی وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کرنے کی ہدایات سے جڑے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدر پی پی پی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہتے تھے لیکن پارٹی رہنماؤں کی کراچی میں عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس بلانے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا۔
بابر کے مطابق، صدر کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامت کے سیاسی اور قانون دو پہلو ہیں۔
‘جہاں تک قانونی پہلو کا تعلق ہے، وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے صدر کو تمام صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب صدر اتحادیوں سے جلد ہی مشاورت کریں گے’۔
فرحت اللہ بابر نے ایسی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال سے بچنے کے لیے صدر جلد ہی دبئی چلے جائیں گے۔
‘صدر کہیں نہیں جا رہے اور وہ ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدر نے حکومت کے وقت پر انتخابات کے عہد کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کسی بھی وجہ سے تاخیر نہیں ہوگی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- چندر بھان کا جھنگ







ڈان میڈیا گروپ کا بلاگ مصنف اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں