سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم

Wednesday 16 January 2013
0

فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

ریاض: سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی باشندے کا مشرقی صوبے خبار میں سر قلم کر دیا، سعودی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعلان کر دیا ہے۔

ایس پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ارشد محمود کو ہیروئن اور ہشیش کی اسمگلنگ کے الزام میں سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کیے جانے افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق آفیشل کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 76 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے جبکہ انسانی حقوق کی تظیم کے مطابق ان افراد کی تعداد 69 تھی۔

سعودی عرب میں لاگو قوانین کے تحت ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ مرتد افراد کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا