وزیراعظم کی ممکنہ گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج

Thursday 17 January 2013
0
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایک ریلی کے دوران احتجاج کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایک ریلی کے دوران احتجاج کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

کراچی: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف بدھ کو دوسرے روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں مبینہ طور پر ملوث وزیراعظم سمیت تمام سولہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

 بدھ کے روز ایک درجن سے زائد پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایئرپورٹ جانے والی اور دیگر اہم شاہراہوں کو ملانے والی شاہراہ فیصل کو ایک گھنٹے سے زائد بلاک کئے رکھا اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

 کارکنان راجہ پرویز اشرف، پی پی پی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

 احتجاج کے دوسرے روز بھی ملیر، گڈاپ اور بن قاسم ٹاؤن کے علاقے متاثر رہے۔

 بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز بلاول ہاؤس پر جمع ہوئے اور وزیر اعظم اور پارٹی کی لیڈر شپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جبکہ کئی علاقوں میں اہم کاروباری مرکز بند کروانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا