تاجکستان نے فیس بُک پر پابندی عائد کردی

Thursday 17 January 2013
0
فیس بک۔ فائل تصویر رائٹرز

فیس بک۔ فائل تصویر رائٹرز

دوشنبے : وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان نے معروف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک تک رسائی بلاک کر دی۔

نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے ریڈیو آزادی کی تاجک سروس سمیت دیگر تین ویب سائٹس متاثر ہوگئی ہیں۔ یورپین یونین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے تاجک حکومت کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 روسی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کمیونیکیشن سروس کے سربراہ بیگ زوخورف نے سوشل نیٹ ورک فیس بک تک رسائی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران تاجک حکام کی جانب سے فیس بک بلاک کرنے کا یہ دوسرا موقع ہے۔

نومبر 2012ء میں مغرب کی جانب سے اعلیٰ حکام کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد فیس بک تک رسائی بند کر دی تھی۔ یورپین یونین نے تاجکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر کنٹرول میں نرمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا