کراچی میں وزیرستان کے برابراسلحہ موجود: گبول

Friday 18 January 2013
0
پی پی پی رہنما، نبیل گبول. ۔ فائل تصوی

پی پی پی رہنما، نبیل گبول. ۔ فائل تصوی

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ان کے مسلم لیگ نون میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ نون میں شامل نہیں ہورہے اور ان کے شریف برادران سے خاندانی تعلقات ہیں۔

لاہورمیں نوازشریف سے میاں عباس شریف کی وفات پرتعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہا کراچی میں وزیرستان کے برابراسلحہ موجود ہے اور جرائم پیشہ عناصر منظم ہوچکے ہیں۔

نون لیگ میں شمولیت کے سوال پرنبیل گبول نے کہا وہ  ابھی پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک صدر نہیں کہیں گے پارٹی نہیں چھوڑیں گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔ اس لیے کراچی کے حالات پر ایم کیو ایم بھی پریشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نصیراللہ بابر جیسا آپریشن نہیں ہوگا امن ممکن نہیں ہوسکے گا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ کراچی میں خونی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی جماعت کے سوا ہر جگہ عزت ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: