شام میں الجزیرہ ٹی وی کا صحافی قتل

Saturday 19 January 2013
0

فوٹو اے پی۔۔۔

بیروت: جنوبی شام میں ایک نامعلوم شخص نے جمعے کو غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے رپورٹر کو ہلاک کر دیا، شام میں جاری تنازع میں لگاتار دوسرے دن صحافی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اے ایف پی کے اعداد وشمار اور واچ ڈاگ کے مطابق شام میں 22 ماہ سے جاری اس تنازع میں اب تک کم از کم 20 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

الجزیرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ دارا کے علاقے بصرا الحریر میں ایک باغی شوٹر نے محمد ہاؤرانی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ وہاں پر جاری تصادم کی کوریج کر رہے تھے۔

قطر سے چلائے جانے والے سیٹلائیٹ نیوز چینل نے ہاؤرانی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 33 سالہ ہاؤرانی ایک بہترین اور سچے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جرات مند اور بہادر انسان بھی تھے۔

چینل کے مطابق الجزیرہ سے وابستگی سے قبل ہاؤرانی نے شام کے صدر بشارالاسد کیخلاف شروع ہونے والی بغاوت میں بھی حصہ لیا تھا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا