سیاسی قوتوں کا اتحاد خوش آئند ہے: زرداری

Saturday 19 January 2013
0
صدر آصف علی زرداری۔ رائٹرز فوٹو

صدر آصف علی زرداری۔ رائٹرز فوٹو

کراچی: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو التوا کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

صدرنے طاقت استعمال کیے بغیر دھرنے کے مسئلے کے معاملے کے حل کو جمہوریت کی فتح قرار دیا۔

صدارتی کیمپ کراچی سے جاری بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کے بغیر معاملےکاحل جمہوریت کی فتح ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں الیکشن میں حصہ لیا۔

صدر نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلیے سیاسی قوتوں کا اتحاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد دی اور دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنے پر اتحادی جماعتوں، اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مہارت کی تعریف کی۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا