بیٹے نے خودکشی نہیں کی، والد کامران فیصل

Sunday 20 January 2013
1
کامران فیصل کو سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔

کامران فیصل کو سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیس کے تفتیشی افسر کے والد نے اپنے بیٹے کی خودکشی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

عبدالحمید نے اتوار کو کہا ہے کہ انکے بیٹے کامران فیصل کے ہاتھوں پر نشانات پائے گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ انکے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ فیصل کی لاش جمعے کے روز اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

مقامی پولیس کے سربراہ قیصر نیاز نے حمید کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں فیصل کے جسم پر کوئی مشکوک نشان نہیں پائے گئے۔

انکے مطابق، پولیس اس معاملے کو ابھی بھی خود کشی کی نظر سے دیکھ رہے ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ایک تبصرہ
  1. هوسکتا‎ ‎هے‎ ‎که تفتیشی افسر‎ ‎نے خودکشی کی‎ ‎هو‎ ‎هوگی لیکن اسکے‎ ‎باوجود تمام انگلیاں حکومت‎ ‎اور‎ ‎وزیراعظم کی اٹهینگیی‎ ‎اسلئےحکومت پرلازم هوگیآ‎ ‎هےکۂوه اس معاملےکی اعلئ ترین سطح پر‎ ‎تفتیش کرلیں بصورت دیگر‎ ‎عوام‎ ‎کا‎ ‎شک یقین میں بدل‎ ‎جائیگا‎ ‎اور‎ ‎اپوزیشن بھی‎ ‎اس معاملےکو‎ ‎اپنےحق میں استعمال‎ ‎کرینگے‎ ‎اور‎ ‎میڈیا‎ ‎تو اس‎ ‎کا‎ ‎ایسا‎ ‎پوسٹمارٹم کرینگے‎ ‎کۂ سب کچھ ‏‎ ‎میدان پرهوگا‎ ‎‏(نام‎ ‎نۂ‎ ‎بتانے‎ ‎کی شرط‎ ‎والی اصطلاح کے زریعے‎ ‎سب کچھ ‏‎ ‎کہا اور بولا‎ ‎جاسکتا‎ ‎هے)