سپر مین کے نئے کارنامے
شمالی وزیرستان: بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی
Tuesday 22 January 2013
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں منگل کے روز ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو اس وقت ہدف بنایا گیا جب وہ اسپن وم سے میر علی جارہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ چار اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
شمالی وزیرستان پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان کے سات قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں قبائلی قوانین نافذ ہیں۔
علاقے کو پاکستانی طالبان اور دوسری انتہا پسند عسکری گروپوں کی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پیپلز پارٹی کا زوال






