چین کا تیز ترین سپر کمپیوٹر
نئی حلقہ بندیاں الیکشن سے قبل ممکن نہیں، الیکشن کمشنر
کراچی: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ممکن نہیں اور ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق، منگل کے روز فخر الدین جی ابراہیم نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکار چھٹی والے دن بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں کہ کراچی میں سارا عمل خیریت سے مکمل ہو جائے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کور کمانڈر نے یقین دلایا ہے کہ جہاں ضرورت پڑی تو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، اور شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلدی سے انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں، کیوں کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اپنا ووٹ ڈالیں۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- چندر بھان کا جھنگ






