بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
عراق: جنازے میں دھماکے سے 42 افراد ہلاک

فائل فوٹو اے ایف پی۔۔۔
کرکوک: عراق میں ایک خود کش بمبار نے خود کو جنازے کے موقع پر دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔
مذکورہ حملے میں 75 افراد زخمی بھی ہوئے اور عراق جو پہلے ہی سیاسی بحران کا شکار ہے اور جہاں شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی کیخلاف سنی اکثریتی علاقوں میں ایک ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، میں اس دھماکے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں تاہم عام طور پر شدت پسند اس طرح کے حملے کرتے ہیں تاکہ حکوت کو غیر مستحکم کرتے ہوئے ملک کو دوبارہ 2005 سے 2008 کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی طرف دھکیلا جاسکے۔
عسکریت پسند نے بغداد کے شمال میں 175 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تز خرماتو میں سیدالشہدا مسجد میں ایک سیاسی رہنما کے رشتے دار کے جنازے کے موقع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، مذکورہ شخص کو ایک دن قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔
صلاح الدین کی صوبائی کونسل کے سیکریٹری جنرل نیازی معمر اوغلو نے حملے میں 42 ہلاکتوں اور 75 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تزخرماتو کے میئر شلال عبدل نے کہا کہ خود کش بمبار جنازے میں شریک افراد کے بیچ میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
زخمیوں میں عراقی ترکمان کونسل کے ڈپٹی چیف اور صلاح الدین کے صوبائی کونسلر سمیت متعدد حکام اور قبائلی رہنما شامل ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی عراق میں دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق 15-17 جنوری کے درمیان ہونے والے پرتشدد واقعات میں 88 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان حملوں کی ذمے داری القاعدہ سے منسلک گروپ نے قبول کی تھی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار





