ووٹرز تصدیقی عمل میں فوج کی عدم شمولیت کیخلاف احتجاج

Wednesday 23 January 2013
1

صوبائی الیکشن کے دفتر کے باہر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج پی پی آئی فوٹو

 ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی، ن لیگ،  تحریک انصاف، سنی تحریک، جے یو پی، عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

 اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے ووٹرز کے تصدیقی عمل کو مشکوک بنایا گیا ہ

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نےکراچی میں حلقہ بندیاں نا ہونے کے متعلق بیان دیکر توہین عدالت کی ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وامان کے قیام کے لئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

 اسکے علاوہ رہنماؤں نے چھبیس جنوری سے تین روز تک الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ایک تبصرہ
  1. آجکل ملک کے اندر مک مکا کا بڑا چرچا هے ممکن یہاں بھی مک مکا اثرانداز هوا هو سپریم کورٹ کے احکامات بڑے واضح هیں پھر بھی “مشکل هے” والا جملہ معنی خیز هے اور ساتھ میں یہی جملہ الیکشن کمیشن کی کمزوری بھی ظاہر کرتی هے پہلے سارے ملک میں خلقۂ بندی اور اب خاموشی کیوں