سپر مین کے نئے کارنامے
کراچی: اپوزیشن جماعتوں کا تین روزہ دھرنا آج سے شروع

مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن کراچی میں ہفتے کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہراحتجاج کر رہے ہیں۔ اے پی پی فوٹو
کراچی: سیاسی مذہبی اپوزیشن جماعتوں کا تین روزہ دھرنا کراچی میں صوبائی الیکشن کے دفتر کے باہر ہفتے کے روز شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا یہ دھرنا ووٹرزکے تصدیقی عمل میں فوج کی عدم شمولیت کیخلاف ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ووٹرلسٹوں کے تصدیق کو شفاف بنائے جانے میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فوج کو شامل کیا جائے۔
دھرنے میں جماعت اسلامی ،پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام (ف) ،سندھ یوناٹیڈ پارٹی ، سندھ ترقی پسند پارٹی پختونخوا ملی عوامی پارٹی، iسنی تحریک ، عوامی تحریک، جمیعت علماء پاکستان جمیعت علماء اسلام (سمیع) کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے دھرنے میں شریک مذ ہبی اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد اور کراچی کے امن کے لیئے ہم سب یہاں جمع ہیں۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا تو ہم آئندہ دھرنا پارلیمان کے باہر کریں گے۔
اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ دھرنا ہفتہ سے پیر تک جاری رہے گا تاوقت کے الیکشن کمیشن پاکستان ووٹرز کے تصدیقی عمل میں فوج کی شمولیت کو یقینی نا بنادے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے دعوی کیا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کو کراچی میں کھل کر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع نہی دیا جا رہا ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں
Urdu Englishاپنی رائے دیجئے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- کراچی، پی ٹی آئی اور متحدہ
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا، الطاف
- پیپلز پارٹی کا زوال






جب تک ایم کیو ایم کراچی میں برسراقتدار هوگی کراچی میں کوئی بھی کام اسکی مرضی کے بغیر نہیں هوگا پی پی پی نے بھی ان لوگوں کو کھلا چھوڑ دیا هے دھرنے سے کچھ نہیں هوگا وه لوگ تو کورٹ کی پروا نہیں کرتے الطاف نے غیر مشروط معافی جو مانگی هے اور فخرو بھائی بھی شپ شپ کررہا هے اے این پی کی اس سلسلے میں خاموشی شرمناک هے
جب تک ایم کیو ایم کراچی میں برسراقتدار هوگی کراچی میں کوئی بھی کام اسکی مرضی کے بغیر نہیں هوگا پی پی پی نے بھی ان لوگوں کو کھلا چھوڑ دیا هے دھرنے سے کچھ نہیں هوگا وه لوگ تو کورٹ کی پروا نہیں کرتے الطاف نے غیر مشروط معافی جو مانگی هے اور فخرو بھائی بھی شپ شپ کررہا هے اے این پی کی طالبان کی خوف سے اس سلسلے میں خاموشی شرمناک هے
nice information