ہندوستان کی جانب سےایٹمی میزائل کا تجربہ، رپورٹ

Sunday 27 January 2013
0
فائل فوٹو --.

فائل فوٹو –.

نئی دہلی: ایک ہندوستانی نیوز رپورٹ کے مطابق، انڈیا نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کا خلیج بنگال میں زیر آب پلیٹ فارم سے تجربہ کیا گیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، درمیانی رینج کے یہ میزائل جلد ایٹمی آبدوز میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

تاہم ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان اس خبر پر تبصرہ کرنے کے لیے موجود نہیں تھے۔

ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار پلاوہ بگلہ کے مطابق، اتوار کو ہونے والے تجربے سے 700 کلومیٹر تک وار کرنے والے میزائلوں کی رینج مکمل ہوگئی ہے جبکہ ہندوستان کے پاس اب زمین، فضا اور زیر آب میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت آگئی ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا