شام: حکومت سے لڑائی میں 10 باغی ہلاک

Monday 28 January 2013
0

شام میں باغی افواج کا ایک کارکن حکومتی فوج پر فائرنگ کر رہا ہے۔ فوٹو رائٹرز۔۔۔

بیروت: شمال مشرقی شام میں کرد اکثریتی شہر ہساکے میں حکومت سے جاری لڑائی کے دوران 10 باغی ہلاک ہو گئے۔

شام کیلیے انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ہساکے میں ہونے والی لڑائی الغزل کے اطراف میں اتوار کی رات ہوئی تاہم انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔

صوبہ ہساکے کے دارالحکومت ہساکے میں ترکی سرحد پر باغیوں اور فوج کے درمیان تنازع جاری ہے جبکہ شام کی کرد آبادی بھی صدر بشارالاسد کی حکومت کیخلاف بغاوت میں تقسیم ہو چکی ہے۔

کرد آبادی میں سے کچھ باغیوں اور کچھ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ بقیہ غیر جانبدار ہیں۔

تنظیم کے مطابق پیر کی صبح شامی جنوبی دمشق کے ضلع قدم میں افواج اور باغیوں کے درمیان لڑائی ہوئی جبکہ شامی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔

واچ ڈاگ کے مطابق حکومتی فوج نے شمال مشرقی دمشق کے ساتھ ساتھ حمہ اور حمص میں بھی میں مخالفین کے اہم ٹھکانوں پر شیلنگ کی۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا