بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
غیر آئینی سیٹ اپ قائم کرنے کی سازش کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں دو تین سال کے لیے غیر آئینی سیٹ اپ قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں میڈیا کےنمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن کے کسی ممبر کو ہٹانے کے لیے آئین میں وضح کردہ طریقے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کو تحلیل کیے جانے کا اقدام غیر آئینی ہو گا۔
رضا ربانی نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کی خواہش ہے کہ انتخابی عمل کسی بھی طرح ملتوی کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انیس سو ستتر کے الیکشن جیسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے اور جمہوری عمل پر تلوار لٹک رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں غیر جمہوری قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔
اسی موضوع پر
- Dawn, Dawn News, Dawn Newspaper, dawn urdu, dawn urdu news. ڈان اردو, Dawn website, Dawn.com, DawnNews, democracy in Pakistan, Pakistan People’s Party (PPP), raza rabbani, urdu.dawn.com, ڈان, ڈان نیوز, ڈان ویب سائٹ, ڈان ڈاٹ کام, ڈان اخبار, ڈان اردو, ڈان اردو خبریں, ڈان.کام, پاکستان میں جمہوریت, پاکستان پیپلز پارٹی, رضا ربانی
اسی صفحہ سے
کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں
Urdu Englishاپنی رائے دیجئے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- چندر بھان کا جھنگ







رضا ربانی کے بیان سے معلوم هوتا هے کۂ انتخابات کے راستے میں رکاوٹیں هیں حطره اب بھی هے میں انتحابات کے وقت پر کرانے کا حامی هوں میں کسی بھی قسم کے ٹیکنوکریٹس شریفزادوں صالیخین وغیرۂ کے حکومت کے حق میں نہیں هوں اگر ایسا هوآ تو جمہوریت دبارہ نہیں آئیگی اور ملک کی انتہائی بدقسمتی هو گی