جمہوریت کے استحکام کو سپورٹ کرتے ہیں، اولسن

Monday 28 January 2013
0

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن- فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں امریکہ کے سفیر رِچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے شفاف انتخابات کے حق میں ہیں مگر کسی پارٹی یا امید وار کو سپورٹ نہیں کرتے۔

ڈان نیوز کے مطابق، پیر کو امریکی سفیر نے لاہور میں اپنے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو ہزار تیرہ انتخابات کا سال ہے اور وہ چاہیں گے کہ عوام اپنا حق رائے دہی بھرپور طریقے سے استعمال کریں۔

رچرڈ نے کہا کہ وہ کسی پارٹی یا فرد کو نہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے دورہ لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مقامات نہ صرف عظیم تعمیراتی ورثہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی عقیدت بھی ان سے وابستہ ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا