بالی نامہ
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک
Tuesday 26 February 2013
کراچی: کراچی میں منگل کو فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن اورخاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق، لائینز ایریا میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔
مشتعل افراد نے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب دونوں ٹریک پر ٹائر جلاکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا اورایک زخمی ہوگیا۔
ادھر گارڈن ایسٹ کے قریب فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئیں سرجانی ٹاون سیکڑ فور میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
سعیدآباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
- Dawn, Dawn News, Dawn Newspaper, dawn urdu, dawn urdu news. ڈان اردو, Dawn website, Dawn.com, DawnNews, firing in Karachi, Karachi, karachi killings, karachi target killings, karachi violence, urdu.dawn.com, ڈان, ڈان نیوز, ڈان ویب سائٹ, ڈان ڈاٹ کام, ڈان اخبار, ڈان اردو, ڈان اردو خبریں, ڈان.کام, کراچی, کراچی فائرنگ, کراچی فسادات, کراچی میں فائرنگ, کراچی تشدد
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا






