نائیجیریا: عسکریت پسندوں کا کالج پر حملہ، 43 ہلاک

25 فروری 2014
کارروائی مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے فیڈرل گورنمنٹ کالج پر کی گئی جس وقت طالب علم سورہے ہوتے ہیں—اے ایف پی فائل فوٹو۔
کارروائی مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے فیڈرل گورنمنٹ کالج پر کی گئی جس وقت طالب علم سورہے ہوتے ہیں—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کانو: نائیجیریا میں مشتبہ بوکو حرم عسکریت پسندوں نے منگل کے روز ایک کالج پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ کارروائی مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے فیڈرل گورنمنٹ کالج پر کی گئی جس وقت طالب علم سورہے ہوتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے کالج کی رہائشی عمارت پر گولہ باری کرنے کے بعد فائرنگ کی اور کچھ طالب علموں کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کردیا۔

مقامی ہپستال میں طبی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے صرف مرد طالب علموں کو ہدف بنایا اور طالبات کو چھوڑ دیا گیا۔

ان کے مطابق تاحال 43 لاشیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں اور سرد خانے میں موجود ہیں۔

یہ واقعہ نائجیریا کے سورش زدہ علاقے یوب میں پیش آیا جہاں بوکو حرم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ہزاروں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

لفط بوکو حرم کو مطلب 'مغربی تعلیم حرام' ہے۔

ریاستی پولیس سربراہ سنوسی رفائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 29 بتائی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں