'پوری دنیا کیلئے مفت انٹرنیٹ'

28 فروری 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

واشنگٹن: امریکا کی ایک کمپنی نے پوری دنیا کو انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت وائی فائی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرے گی جسے مفت استعمال کیا جا سکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کے بعد افریقہ کے گھنے جنگلوں میں بیٹھا انسان بھی انٹرنیٹ کو بالکل اسی طرح استعمال کر سکے گا جس طرح کوئی شخص امریکا کے کسی ترقیاتی شہر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو رہا ہو۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ کافی مہنگا ہے لیکن جلد ہی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا جس کے بعد مفت انٹرنیٹ سب کی دسترس میں ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

aayan Feb 28, 2014 07:42pm
nice
Muazzam Ali Feb 28, 2014 08:22pm
Name of company please?