ایشیا کپ: افغانستان کی بنگہ دیش کے خلاف حیران کن فتح

01 مارچ 2014
ہفتہ کو فتح اللہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔
رائٹرز فوٹو۔۔
ہفتہ کو فتح اللہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ رائٹرز فوٹو۔۔

فتح اللہ ۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 32 رنزوں سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔

یہ ایونٹ میں بنگال ٹائیگرز کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگال ٹائیگرز کی ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.5 اوورز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مومن الحق کی 50 اور ضیاء الرحمان کی 41 رنز کی جارحانہ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، سمیع اللہ شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہفتہ کو فتح اللہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔

افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 254 رنز بنائے، 90 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد اصغر ستانکزئی نے سمیع اللہ شنواری کے ساتھ مل کر مشکل وقت میں ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو تباہی سے بچایا۔

دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 164 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 254 تک پہنچا دیا۔

سمیع اللہ 81 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اصغر نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 254 تک پہنچا دیا، عرفات سنی نے دو جبکہ روبیل حسین اور مومن الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بنگال ٹائیگرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ایک رن پر اس کے دو مستند کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

انعام الحق 1 اور شمس الرحمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مشفق الرحیم کپتان کی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 23 رنز بنا پائے، مومن الحق نے ٹیم کو شکست سے بچانے کی کوشش کی لیکن 50 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔

ناصر حسین 41 رنز بنا سکے، ضیاء الرحمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے افغانستان باؤلرز کا بھرپور مقابلہ کیا، انہوں نے 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

لیکن یہاں پر محمد نبی نے انہیں کلین بولڈ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، اس کے بعد بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی افغانستان باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 222 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح افغانستان نے میچ میں 32 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

محمد نبی نے 3 جبکہ شاہ پور زدران اور حامد حسن نے دو، دو میر واعظ اور شمیع اللہ شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Sikander Zulqarnain Mar 01, 2014 11:28pm
Jo acha khaile ga wo jeetay ga, or es bar i have seen Afganishtan's improved bating :)
syed zaki udin Mar 02, 2014 09:59pm
If pak loss the match so it only 4 only amazing hafeez . He drooped catch and also slow bating.