شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو گھیر لیا، پاکستان فوج

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2014
شمالی وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے پندرہ سے بیس ہزار ماہرجنگجو موجود ہیں، میجر جنرل عاصم باجوہ۔— فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے پندرہ سے بیس ہزار ماہرجنگجو موجود ہیں، میجر جنرل عاصم باجوہ۔— فائل فوٹو

واشنگٹن: پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لینے کے بعد انہیں ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے سربراہ جنرل باجوہ نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو بتایا کہ ہندوستان سے ملحقہ سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے جبکہ اس کی نسبت قبائلی علاقوں میں شدت پسندی کے خلاف لڑنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ اہلکار ہے۔

'یہ اندرونی خطرے کے حوالے سے ہماری سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے'۔

'کئی سالوں کے دوران ہم نے دہشت گرد عناصر کو شمالی وزیرستان میں گھیر لیا ہے اور اب ہم ان کا صفایا کرنے کے لیے تیار ہیں'۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ نے این بی سی نیوز سے گفتگو میں مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے پندرہ سے بیس ہزار ماہرجنگجو موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے، پاکستانی وزارت دفاع کے سینیئر اہلکاروں نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا کے لیے ایک بریفنگ دی تھی، جس کے بعد امریکی میڈیا کے کچھ اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ فاٹا میں فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان خبروں میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں، بالخصوص شمالی وزیرستان، میں جٹ طیاروں کے ذریعے سرجیکل سٹرائکس میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اپنے اہداف کو کمزور بنایا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

kamran Mar 02, 2014 06:57pm
So, what is stopping them from wiping out those criminals who have killed 80,000 innocent pakistanis, and messing up the minds of our youngsters? Do they need more aid from US before taking an action?
Arsalan Mar 03, 2014 04:45am
@kamran: The army is ready, dont u understand this point. Its the govt which is acting against the state. Nawaz govt has officially given orders not to attack further. Isnt this insane. I still hope tht the army keeps on hitting the enemy through surgical strikes coz tht is also finishing the mess in a hurry. These successful strikes r the reason tht now these barbarians r again playing Cease fire drama. how stupid this govt can be. time vl tell. one things 4 sure. this govt's confusion vl destroy herself. they dont need an enemy.
Syed Mar 03, 2014 06:16am
کالعدم دہشتگرد طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے منتشر کرنے کی سازش ہے۔ دہشتگردوں کی طرف سے وقتی جنگ بندی قابلِ قبول نہیں۔ تمام لشکر، سپاہ اور طالبانِ خون کو فوری طور پر اور غیر مشروط ہتھیار ڈالنا پڑے گا۔ پاکستان کی بقاء کیلئے اِن دہشتگردوں کی طرف سے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی ادارے اپنا آپریشن شروع کریں اور اِن خوارج و تکفیری طالبان کے مزید ٹائم لینے کے دھوکے میں نہ آئیں- یاد رکھیں، پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، لہذا آپریشن شروع کیا جائے اور تمام دہشت گردوں کے مکمل خاتمے یا سرنڈر کرنے تک جاری رکھا جائے۔ طالبان کی سرپرستی اور حمایت کو ریاست کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیا جائے،اور پھر جو بھی لوگ اس جرم کے مرتکب ہوں اُن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ملک سے انتہاپسندی، نام نہاد فرقہ واریت اور اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سخت ترین سزا کا دیا جانا بھی وقت کی اولیں ضرورت ہے۔
Kamran Mar 03, 2014 09:49pm
gher liya hai tu maro un criminals ko. Get rid of them or get ready to be wiped out by those criminals.
Abdul Rehman Mar 04, 2014 10:14pm
Mery Khyal me apka blog bohat khoob hy... mujhe bohat pasand aya hy....