ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کو شکست

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2014
شاہد آفریدی وننگ شاٹ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ اے ایف پی تصویر
شاہد آفریدی وننگ شاٹ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ اے ایف پی تصویر
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ میچ کی پہلی اننگز میں انڈین کھلاڑی اجنکیا راہنے آؤٹ ہوکر پویلین واپس جارہے ہیں۔ دو مارچ کو ہونے والا یہ میچ ایشیا کپ کے اہم میچز میں سے ایک ہے۔ رائٹرز تصویر
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ میچ کی پہلی اننگز میں انڈین کھلاڑی اجنکیا راہنے آؤٹ ہوکر پویلین واپس جارہے ہیں۔ دو مارچ کو ہونے والا یہ میچ ایشیا کپ کے اہم میچز میں سے ایک ہے۔ رائٹرز تصویر
دو مارچ کو بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑی انڈین بلے باز شکر دھوان کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
دو مارچ کو بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑی انڈین بلے باز شکر دھوان کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
انڈین بلے باز، روہت شرما،نصف سینچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ رائٹرز
انڈین بلے باز، روہت شرما،نصف سینچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ رائٹرز
ڈھاکہ میں انڈیا کیخلاف کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں شاہد آفریدی ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔ اے ایف پی
ڈھاکہ میں انڈیا کیخلاف کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں شاہد آفریدی ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔ اے ایف پی

میر پور، بنگلہ دیش : ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میںپاکستان نے ہندوستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ہے۔

میچ کا پانسہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے میچ کے آخری اوور کی دو گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔

اس کے بعد ہندوستان تین میں سے دو اہم میچ ہار چکا ہے۔ اگر وہ اگلے میچ میں افغانستان کو شکست بھی دیدے تب بھی آٹھ مارچ کے فائنل میں اس کے پہنچنے کے بہت کم امکانات ہیں۔

ایشا کپ کے اہم میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو چیت کیلئے 246 رنز کا ہدف ملا تھا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کو انڈیا کا ہدف مکمل کرنے کیلئے آخری اوور کی چار گیندوں پر نو رنز درکار تھے ۔ جب 200 رنز تھے تو پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ تھےاور اس کے بعد تیزی سے وکٹیں گریں اور صرف اگلے 36 رنز میں پاکسان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

اس موقع پر آفریدی نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو پانچ ملکی ایشیا کپ میں اہم فتح دلائی

آفریدی نے صرف اٹھارہ گیندوں پر 34 رنز بنائےجن میں دو باؤنڈریز اور تین چھکے شامل تھے۔ لیکن اس کی راہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ہموار کی تھی۔

پروفیسر نے 75 قیمتی رنز جوڑے اور شعیب مقصود نے 38 رنز بنائے تھے لیکن 203 تک دونوں اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ان میں حفیظ کیچ آؤٹ ہوئے اور مقصود رن آؤٹ۔

آفریدی کے جیت دلانے والے شاٹس سے قبل پاکستان کے مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے

چونتیس سالہ آفریدی نے اپنی زندگی کے 377 ویں میچ میں پاکستان کو شاندار جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

' توقعات بہت بلند تھیں،' پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا۔

' جب بھی ہم انڈیا کیساتھ کھیلتے ہیں وہ ایک عظیم موقع ہوتا ہے اور آج ہمارا دن تھا۔' حق نے کہا۔ انہوں نے پریشر کے باوجود بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انڈیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے جس طرح چیلنج کو قبول کیا اس پر انہیں فخر ہے۔ 'لڑکوں نے کم رنز کے باوجود اچھی کوشش کی،' انہوںنے کہا

' ہم نے بیس سے تیس رنز کم بنائے تھے لیکن میچ دوسری جانب ہوگیا۔ مجھے فخر ہے کہ باؤلرز نے لڑائی کو جاری رکھا۔' انڈین لیگ اسپنر امیت مشرا نے دس اوورز میں اٹھائیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں

سعید اجمل نے چالیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد طلحہ اور حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو واپس بھیجا

انڈیا کے اسکور کارڈ میں اہم ترین اضافہ روہت شرما (56) اور امباتی رائڈو (58) نے کیا جبکہ روندرا جدیجہ نے 49 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ افغانستان جس نے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا اب پیر کو ڈھاکہ میں سری لنکا کے مقابل ایک اہم میچ کھیلے گا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Mar 02, 2014 10:11pm
پاکستان‏ ‏کو‏ ‏جیپ‏ ‏مبارک‏ ‏ھو‏ لیکن‏ ‏پاکستان‏ ‏کی‏ ‏بیٹنگ‏ ‏ایک‏ ‏مرتبہ‏ ‏پھر‏ ‏ناکام‏ ‏ثابت‏ ‏ھوئی‏ ‏اور‏ ‏ٹیم‏ ‏بہت‏ ‏جدوجہد‏ ‏کے‏ ‏بعد‏ ‏کامیاب‏ ‏ھوئی‏ ‏جو‏ ‏بہت‏ ‏تشویش‏ ‏کی‏ ‏بات‏ ‏ھے‏ ‏سری‏ ‏ل‏نکاکے‏ ‏حلاف‏ ‏ھماری‏ ‏بیٹنگ‏ ‏ناکام‏ ‏تھی‏ ‏یہ‏ ‏تو‏ ‏شکر‏ ‏کریں‏ ‏کہ‏ ‏ہندوستان‏‏ ‏کی ‏باولنگ‏ ‏بہت‏ ‏کمزور‏ ‏ھے‏ ‏ورنا‏ ‏اج‏ ‏بھی‏ ‏شکست‏ ‏یقینی‏ ‏تھی‏ ‏
Israr Muhammad Mar 02, 2014 11:26pm
جیت‏ ‏اتنی‏‏ ‏بڑی‏ ‏نہیں‏ ‏تھی‏ ‏ھم‏ ‏ہارتے‏ ‏ہارتے‏ ‏جیت‏ ‏گئے‏ ‏چونکہ‏ ‏میچ‏ ‏بھارت‏ ‏کے‏ ‏ساتھ‏ ‏اس‏ ‏لوگ‏ ‏بہت‏ ‏خوش‏ ‏ھیں‏ ‏پاکستان‏ ‏کو‏ ‏یہ‏ ‏میچ‏ ‏زیادہ‏ ‏سے‏ ‏زیادہ‏ 40‏اوور ‏میں‏ ‏اور‏ ‏کم‏ ‏از‏ ‏کم‏ 5‏وکٹوں‏‏ ‏سے ‏‏ ‏جیت‏ ‏لینا‏ ‏چاھیے‏ ‏تھا‏ ‏ ‏
یمین الاسلام زبیری Mar 03, 2014 02:58am
ڈان انگیزی میں عمی خان نے اپنی رائے میں کیا خوبصورت نظم تحریر کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ڈان والے میری ‘رائے‘ میں ڈان اردو والے اس نظم کو ضرور چھاپیں گے۔ جو مزا انڈیا کی ہار میں عمی خان نہ عشق میں نہ پیار میں نہ موٹر میں نا کار میں نہ دل میں نہ دلدار میں جو مزا انڈیا کی ہار میں نہ گھر میں نہ بازار میں نہ باغ میں نہ بہار میں نہ سات سمندر پار میں جو مزا انڈیا کی ہار میں نہ آم میں نہ انار میں نہ چٹنی نہ اچار میں نہ ہچکی نہ ڈکار میں جو مزا انڈیا کی ہار میں نہ ٹیپ نہ وی سی آر میں نہ سر میں نہ تال میں نہ پائیل کی جھنکار میں