شامی جنگ: 'لبنان میں مہاجرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز'

03 اپريل 2014
لبنان میں دس لاکھواں مہاجر یٰحیی—اے ایف پی
لبنان میں دس لاکھواں مہاجر یٰحیی—اے ایف پی

بیروت: اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ شام میں جاری تین سالہ جنگ کے باعث لبنان میں مہاجر کی حیثیت سے خود کو رجسٹرڈ کرانے والوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ شامی مہاجرین کی تعداد لبنان کی آبادی کے چوتھائی حصہ کے برابر ہو گئی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے ان اعداد و شمار کو تباہ کن قرار دیا ہے جوکہ تیزی سے معدوم ہوتے ہوئے وسائل کی وجہ سے زیادہ ابتر ہو گئے ہیں اور میزبان کمیونٹی بریکنگ پوائنٹ تک پہنچ گئی ہے ۔

لبنان اب وہ ملک بن گیا ہے جہاں دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی فی کس بہت زیادہ شرح ہے یہ بات یو این ایچ سی آر نے اس اضافے کے ساتھ کہی کہ وہ رفتار برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے ۔

یو این ایچ سی آر چیف اینٹو نیوگٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں دس لاکھ مہاجرین بہت زیادہ ہوتے ہیں، نصبتاً چھوٹا ملک لبنان جو پہلے ہی عالمی مشکلات سے دو چار ہے ، ان اثرات سے لڑکھڑا رہا ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں