پاکستان میں گھوڑوں کا ناچ

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2014

گھڑ سواری پاکستان کا روایتی شوق اور کھیل ہے، جبکہ گھوڑوں کا رقص ثقافت کا ایک منفرد رنگ ہے۔

جو اکثر پنجاب میں نظر آتا ہے، رقص کرنے والے گھوڑوں کی خاص خدمت کی جاتی ہے اور انہیں سکھانا اتنا آسان بھی نہیں ہوتا۔

دو سال کی عمر سے تربیت کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو کئی برس تک چلتا ہے۔

جس میں مہارت کے بعد یہ گھوڑا یا گھوڑی اپنے رقص سے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں۔