.  زیون گھاکا چنا کا خاندان
. زیون گھاکا چنا کا خاندان

ایزاؤل: ہندوستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ جاری ہے جہاں درجنوں شادیاں کرنے والے مخصوص فرقے کے رہنما زیون گھاکا چنا نامی ایک ایسا رہنما ووٹر بھی ہے جسے ہر مقای سیاست دان جاننا چاہتا ہے۔

ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میزورام میں چنا جیسا کوئی دوسرا نہیں کیونکہ انہوں نے 39 شادیاں کر رکھی ہیں اور ان کے 127 بچے(94 بچے اور 33 پوتے پوتیاں) ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیاستدان ان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ ان کی حمایت سے ان کے انہیں 100 زائد ووٹ حاصل ہو جائیں گے۔

ان کا 100 کمروں والا گھر ریاستی دارالحکومت ایزاؤل کے پہاڑی علاقے میں واقع گاؤں بکتاؤنگ میں واقع ہے۔

چنا نے اے ایف پی اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ووٹ مانگنے کے لیے یہاں بہت سے سیاستدان آئے ہیں۔

ستر سالہ چنا کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ہماری مانگ بہت بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہاں کامیابی کا مارجن بہت کم ہوتا ہے، اسی لیے 100 ووٹ بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے الیکشن کے نو مرحلوں میں سے جاری چوتھے مرحلے میں جمعہ کو صرف میزورام ووٹنگ ہو رہی ہے۔

.   چنا کا سو کمروں والا چار منزلہ گھر
. چنا کا سو کمروں والا چار منزلہ گھر

یاد رہے کہ اس ریاست میں الیکشن کمیشن نے حالیہ نسلی فسادات میں بے گھر ہونے والوں کو پناہ گزینوں کے کیمپ میں ووٹ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ہونے والے تنازع کے سبب پولنگ کا شیڈول تبدیل کردیا تھا۔

اس ریاست میں 80 کروڑ سے زائد ووٹرز کے حامل ملک کے صرف ایک فیصد ووٹرز موجود ہیں۔

ہندوستان میں ووٹنگ کے اس عمل کا اختتام 12 مئی کو ہو گا جس کے بعد اگلے چار روز میں انتخابی نتائج سامنے آئیں گے۔

چنا کی بیویوں میں سے ایک رنک منی نے بتایا کہ جب ہم ووٹ ڈالنے جاتے ہیں تو سب لوگ ہمیشہ کسی مخصوص پارٹی یا امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایک خاندان سے 160 سے زائد ووٹ ڈالے جا سکیں۔

ملک کے دیگر ووٹرز کی طرح چنا بھی صاف و شفاف حکومت اور ملک میں ترقی کے خواہشمند ہیں تاکہ ان کا گھرانہ خوشحال زندگی بسر کر سکے۔

انہوں نے ہم سب سیاستدانوں سے اپنے ذاتی مفاد کے بجائے بہتر اسلوب حکمرانی اور ریاست کی خوشحالی چاہتے ہیں۔

چنا کے دادا نے 1930 کی دہائی میں ایک فرقہ بنایا تھا جس کے اس وقت ان کی چار نسلوں سمیت 1700 سے زائد ارکان تھے جن میں سے زیادہ تر افراد لکڑی کا فرنیچر اور مٹی کے برتن بنانے کا کام کرتے ہیں۔

ان کی تعلیمات عیسائی تعلیمات پر مبنی ہیں لیکن ریاست کے سب سے بڑے چرچ پریس بیٹرین کے رہنما چنا خاندان کے کثرت ازدواج کے یقین کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں