اسمارٹ فونز میں گلیکسی ایس 5 کی زبردست سیل

12 اپريل 2014
گلیکسی  ایس 5 اس وقت مارکیٹ میں سب سے زیادہ اعلیٰ معیار کا سمارٹ فون تصور کیا جارہا ہے۔
گلیکسی ایس 5 اس وقت مارکیٹ میں سب سے زیادہ اعلیٰ معیار کا سمارٹ فون تصور کیا جارہا ہے۔

سئیول: اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی سیمسنگ کے گلیکسی ایس 5 کے نئے ورژن کی گزشتہ روز جمعہ کو عالمی سطح پر زبردست فروخت دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل الیکٹرونک کے اس بین الاقوامی ادارے نے اعلان کیا تھا کہ دوسری سہ ماہی میں اسے منافع کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلیکسی ایس 5 نے جنوبی کوریا کی اس کمپنی کے لیے منافع پیدا کرنے اور اسے واپس ٹریک پر لانے میں تیزی سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

گلیکسی ایس 5 اس وقت مارکیٹ میں سب سے زیادہ اعلیٰ معیار کا سمارٹ فون ہے، لیکن ایک عام خیال یہ بھی ہے کہ اس میں ان فیچرز کا فقدان ہے جو اس سے پہلے ورژن میں موجود تھے۔

وال اسٹریٹ جنرل نے گلیکسی ایس 5 کے واٹر پروف سسٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ فون پانی میں تیرسکتا ہے، لیکن یہ کسی قسم کی لہریں پیدا نہیں کرسکتا'۔

ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ 'گلیکسی ایس 5 ایک اچھا فون ہے اور اسے کافی پسند کیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ سیمسنگ کے موبائل فون یونٹ نے گزشتہ کچھ سالوں میں وسیع پیمانے پر منافع کمایا ہے۔

گزشتہ سال سیمسنگ کے تیار کردہ سمارٹ فونز دنیا بھر میں دیگر تمام اسمارٹ فونز برانڈ سے تقریباً تیس فیصد زائد فروخت ہوئے تھے۔ اس کمپنی کا حریف ایپل کا اسمارٹ فون ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں