'جمہوریت کو خطرہ ہوا تو وزیر اعظم کا ساتھ دینگے'

13 اپريل 2014
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ۔ فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ۔ فائل فوٹو

حیدرآباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت یا حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ فوج تمام اداروں کے تقدس کا خیال رکھے گی اور خود اپنے ادارے کے وقار اور ادارہ جاتی فخر کو برقرار رکھے گی۔

قاسم آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سالانہ عشائیے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری عمل کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کی ناپختہ جمہوریت کو ایک بچے کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور انہیں صحیح بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو 65 سال کے دوران آمریت یا کمزور جمہوریت کا سامنا رہا لیکن اب ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ سے سندھ حکومت میں اتحاد کے حوالے سے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت مارشل لا کے حوالے سے اپنے بیان کو خود رد کر چکی ہے اورصوبے میں تمام تر اقدامات عوام کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور حکومت کو مسلمان ملکوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے طالبان سے کامیاب کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

DR HASNAIN SIDDIQUI Apr 13, 2014 04:46am
NOW PPP HELP AND SUPPORT ML-N TO LOOTING PAKISTAN ITS PEOPLES AND TREASURY/DR HASNAIN AMRSH LONDON UK
Israr Muhammad Apr 14, 2014 01:07am
@DR HASNAIN SIDDIQUI: پی‏ ‏پی‏ ‏پی‏ ‏کےخورشید‏ ‏شاہ‏ ‏کابیان‏ ‏درست‏ ‏اور‏ ‏بروقت‏ ‏ھے‏‏ ‏پاکستان‏ ‏کی‏ ‏فوج‏‏ ‏ھماری‏ ‏فوج‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏ساری‏ ‏قوم‏ ‏اس‏ ‏پر‏ ‏فخر‏ ‏کرتی‏ ‏ھے‏ ‏ لیکن‏ ‏بطو‏رایک‏‏ ‏ادارہ‏ ‏فوج‏ ‏ریاست‏ ‏کے ‏ماتحت‏ ‏ادارہ‏ ‏ھے‏ ‏انکا‏ ‏کام‏ ‏سرحدوں‏ ‏کی‏ ‏حفاظت‏ ‏کرنا‏ ‏ھے‏ ‏فوج‏ ‏کا‏ ‏کام‏ ‏حکمرانی‏‏ ‏کرنا‏ ‏بلکل ‏نہیں‏ ‏ھے‏ ‏ھم‏ ‏ملک‏ ‏میں‏ ‏عوامی‏ ‏بالادستی‏ ‏کے‏ ‏قائل‏ ‏ھیں‏ ‏نہ‏ ‏کسی‏ ‏ادارے‏ ‏کے‏ ‏