پیر کے کہنے پر ماموں کے ہاتھوں بھانجے قتل

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2014
۔—آن لائن فوٹو۔
۔—آن لائن فوٹو۔

مری: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نامور سیاحتی مقام مری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پیر کے کہنے پر اپنے دو بھانجوں کو قتل کردیا جبکہ تیسرا خوش قسمتی سے بچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد کے رہائشی ضیاء الرحمان کے بچوں کے ساتھ پیش آیا جنہیں ان کا ماموں ندیم عامل کے کہنے پر سیروتفریح کے لیے مری لے کر گیا جہاں انہوں نے چھریوں کے وار کرکے تینوں کو شدید زخمی کردیا۔


بکھر: آدم خور بھائیوں کی واپسی


تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بچے چل بسے۔ پیر نے ملزم کو مراد پوری ہونے کے لیے مبینہ طور پر خون بہانے کا مشورہ دیا تھا۔

زخمی ہونے والے نو سالہ زین نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کے ماموں انہیں سیر کے بہانے مری لائے اور پھر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

خون زیادہ بہہ جانے سے دو بھائی گیارہ سالہ مہر علی اور چار سالہ قادر علی ہلاک ہوگئے۔

تھانہ مری کی پولیس نے تریٹ کے علاقے میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں