پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج منگل کی صبح سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے ایک ریمورٹ کنڑول بم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں غلام خان روڈ پر پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جس وقت دھماکہ ہوا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میران شاہ سے تحصیل غلام خان جارہا تھا۔

جنگ بندی کا مستقبل اور طالبان- حکومت مذاکرات

یہ دھماکہ ایک اسے وقت میں ہوا جب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ کے لاحئہ عمل پر مشاورت کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی میں کی گئی توسیع کی مدت رواں مہینے 10 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز بھی اس سلسلے میں طالبان شوریٰ کا اجلاس شمالی وزیرستان میں کسی نامعلوم مقام پر ہوا تھا۔

تاہم اس اجلاس میں جنگ بندی کے مستقبل پر کسی قسم کا اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا اہم ایجنڈہ جنگ بندی اور طالبان کے غیر عسکری جنگجنوں کی رہائی جیسے معاملات تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں