سیئول: جنوبی کوریا کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ جنوبی ساحل پر ڈوبنے والی کشتی جس میں 459 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے ، کے 293کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 368 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

میری ٹائم وزارت نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی تصدیق کرسکتی ہے کہ 164 افراد بچا لئے گئے ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ باقی مسافر تاحال لاپتہ ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسافروں اور عملے کی تعداد جو شروع میں 477 بتائی گئی تھی، یہ بھی کم کرکے 459کردی گئی ہے ۔

کشتی صبح 9 بجے مشکل میں پھنسے کے سگنل بھیجنے کے دو گھنٹے بعد ڈوب گئی تھی جس میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

سکیورٹی اور پبلک انتظامیہ کے نائب وزیر لی گیونگ اوگ نے کہاکہ متعدد ذرائع سے آنیوالی مبہم معلومات کی وجہ سے زندہ بچائے گئے افراد سے متعلق مختلف اعدادو شمار سامنے آئے۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو سمندر میں ڈوبنے والی جنوبی کوریا کی ایک تفریحی کشتی سے 2 لاشیں اور 368 افراد کو برآمد کرلیا گیا ہے، اس جہاز پر 477 مسافر اور عملے کے ارکان سوار ہیں ۔

نائب وزیرسکیورٹی اور پبلک ایڈمنسٹریشن لی جیونگ اوگ نے سیئول میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک 368 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔

انہوں نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں عملے کی ایک خاتون رکن بھی شامل ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں