خان پور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خان پور میں ایک سکول وین کے کھائی میں گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح ضلع خان پور کے علاقے سربروٹ میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں