ڈیرہ غازی خان: جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 14افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس اسٹاپ پر کھڑے 24 افراد پر چڑھ گئی۔

ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والے بس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں چار خاتون اور 11 مرد شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ بس کو نذر آتش بھی کردیا۔، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس کے ڈرائیور کو حراست میں لر کر کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں