دنیا بھر میں گُڈ فرائیڈے کی تقریبات

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2014

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائی ڈے کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں جبکہ پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور گرجاگھروں کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔

مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مسیحی گُڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

ہندوستان کے مختلف شہروں کے گرجا  گھروں میں گڈ فرائیڈے کی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں عیسائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی شرکت کی اور دنیا  میں امن کے لئے دعا کی۔

ان عباداتی اجتماعات کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری اتوار کو ایسٹر منائے گی جو مسیحی عقیدے کے مطابق حضرت  عیسٰی علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے۔

گڈ فرائیڈے پر عیسائیوں کی اکثریت گرجا گھروں میں عبادت میں مصروف رہتی ہے جبکہ کچھ لوگ روزے بھی رکھتے ہیں۔

مسیحی پیروکار حضرت عیسیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صلیب اٹھا کر وائے ڈولوروسا میں مذہبی ریلی نکالیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں گڈ فرائیڈے کے موقع پر قدم گاہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس موقع پر پادریوں نے خصوصی عبادت بھی کی۔

گڈ فرائیڈے کے ساتھ ہی ایسٹر کے تہوار کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں، اس موقع پرگوئٹے مالا میں لوگوں نے پھولوں مزین لبمی سڑک بنادی ہے جس کی تیاری کے لیے دنیا بھر سے پھول منگوائے گئے۔

گڈ فرائیڈے کی عبادت کے دوران گرجا گھروں کے پادری امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، یونان میں آرتھو ڈوکس فرقے کے پیروکاروں نے مشعل بردار ریلی نکالی۔