انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے سات ہلاک، تیس کوبچالیا گیا

18 اپريل 2014
عیسائی زائرین سے بھری ہوئی کشتی الٹنے سے اٹھارہ اپریل کو انڈونیشیا میں ڈوبنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی تصویر
عیسائی زائرین سے بھری ہوئی کشتی الٹنے سے اٹھارہ اپریل کو انڈونیشیا میں ڈوبنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی تصویر

کوپانگ: پولیس کے مطابق گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی لوگوں سے بھری ایک کشتی مشرقی انڈونیشیا میں الٹنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امدادی اہلکاروں اور مچھیروں نے تیس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ مزید بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی پولیس ترجمان لیفٹننٹ کرنل اوکتوں رائیوو نے بتایا کہ ماہی گیری کیلئے کشتی بنائی گئی تھی جس میں صرف 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 70 افراد سوارتھے۔

جب یہ فلوریس جزیرے سے روانہ ہوئی تو صرف دو میٹر بلند ایک لہر نے کشتی الٹادی۔

کشتی میں سوار افراد ایک سمندری پریڈ میں جارہے تھے جو لارنٹوکا شہر کے قریب ہے ۔ وہاں گڈ فرائیڈے کے دعائیہ تقاریب منعقد ہونا تھیں۔

انڈونیشیا میں لوگوں کی بڑی تعداد سمندری سفر کیلئے کشتیوں اور فیریز کا استعمال کرتی ہیں لیکن ان میں حفاظت اور معیارات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں