اقوام متحدہ کے دو مقامی کارکنوں کے اغوا کا امکان، پولیس

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2014
پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کے موبائل فونز بند ہیں جس کا مطلب ہے انہیں اغواء کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔
پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کے موبائل فونز بند ہیں جس کا مطلب ہے انہیں اغواء کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے لاپتہ دو مقامی کارکنوں سے متعلق خدشہ ہے کہ شاید انہیں اغواء کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعہ کو پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار حیدرآباد شہر کے رہائشی ہیں جو تفریح کے لیئے کراچی آئے تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کے موبائل فونز بند ہیں جس کا مطلب ہے انہیں اغواء کیا گیا ہے۔

پولیس اور شہری پولیس رابطہ کمیٹی واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شہر کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دو سیاسی کارکنوں سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر نا معلوم سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کسی نا معلوم مقام پر لے گئے۔

یہ ابتدائی اطلاعات ہیں مزید تفصیلات آنے کے بعد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں