کوئٹہ: فرنٹیئر کورپس نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ہفتے کے روز تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان ایف سی خان واسع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ کے قریب کچھ عسکریت پسندوں نے ایف سی کی گشت پر مامور گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔

واسع کے مطابق حملہ آور اپنی تین موٹر سائکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واسع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ حالات کو قابو کرنے کے لیے اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔

پنجگور کو بلوچستان کے حساس ترین ضلعوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ علاقے میں عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں