لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے والٹن روڈ کے قریب اوورہیڈ برج کے افتتاح کے موقع پر فضا میں گیس غبارے چھوڑے گئے،غبارے کماہاں روڈ کے قریب زمین پر آئے جن کے پھٹنے کے نتیجے میں کم سے کم بیالیس افراد جھلس گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب نے غبارے پھٹنے سے شہریوں کے جھلسنے کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شریف نے گیس کی نوعیت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں