وورنکا نے فیڈرر کو شکست دیکر مونٹی کارلو ٹائٹل جیت لیا

20 اپريل 2014
وورنکا فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ رائٹرز تصویر
وورنکا فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ رائٹرز تصویر

مونٹی کارلو: اتوار کے روز سٹینیلیس وورنکا نے راجر فیڈرر کو چار چھ، سات چھ ( سات پانچ) اور چھ دو سے شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹر میں فتح حاصل کرلی ہے۔

وورنکا اپنے کیریئر میں 15 مرتبہ فیڈرر کے مقابل آئیں گے لیکن وہ صرف دو مرتبہ ہی جیت پائے ہیں۔ ایک مرتبہ سال 2009 میں اور دوسری مرتبہ آج ماسٹر لیول پر جیتے ہیں۔

وورنکا کی تیسری عالمی پوزیشن برقرار ہے اور دو گھنٹے تیرہ منٹ تک انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

وورنکا اس سے قبل سال 2008میں روم میں نووک جوکووچ سے ہارے تھے جبکہ گزشتہ برس مڈرڈ میں رافیل نڈال سے شکست کھائی تھی۔

اس سال وورنکا نے تین ٹرافیاں حاصل کیں جن میں ایک چنائے دوسری میلبرن اور تیسرا یہ اعزاز ہے۔

' میرے لئے یہ ہفتہ بہت ہی اہم رہا ہے،' وورنکا نے کہا۔ ' ماسٹر 1000 میں فتح میرے لئے ناقابلِ یقین ہے۔

' راجر نے اپنے کیریئر میں شاندار چیزیں کی ہیں۔ وہ میرے لئے ہمیشہ سے ہی بہترین ہی رہے ہیں۔ ان کیساتھ فائنل کھیلنا اور جیتنا ایک اعزاز ہے۔ '

تبصرے (0) بند ہیں