کندھ کورٹ: مسافر بس الٹنے سے چھ مسافر زخمی

21 اپريل 2014
واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو۔
واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو۔

کراچی: جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے قریب سپر ہائی وے پر آج پیر کی صبح ایک مسافر کوچ کے الٹنے سے کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع کندھ کوٹ کے قریب غوثپور کے مقام پر پیش آیا۔

اس واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں