ویسٹ انڈین باؤلر کیمار روچ کار حادثے میں زخمی

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2014
فاسٹ باؤلر کیمار روچ۔ فائل فوٹو
فاسٹ باؤلر کیمار روچ۔ فائل فوٹو

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کیمار روچ کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی بی ایم ڈبلیو کار نے کئی قلا بازیاں کھائیں۔

اخبار بارباڈوس ٹوڈے آن لائن نے دعویٰ کیا کہ 25 سالہ فاسٹ باؤلر کے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم دوسری جانب کیمار روچ کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ زیادہ خطرناک نہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کو خوفزدہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں لیکن میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کی محبتوں کا شکریہ۔

کیمار روچ کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے 23 ٹیسٹ اور 61 ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزز حاصل ہے لیکن وہ گزشتہ ایک سال سے ویسٹ انڈین ٹیم کی بنائندگی سے محروم

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں