مریض کے بجائے مرض کا علاج کریں، نواز شریف

21 اپريل 2014
وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو۔۔۔۔
وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو۔۔۔۔

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امن و امان کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ مرض کا علاج کیا جائے نا کہ مریضوں کا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلی سید قائم علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، انسپکٹر جنرل پولیس اقبال محمود اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شاہد حیات نے اجلاس میں شرکت کی.

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شاہد حیات نے اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی.

ڈی جی رینجز نے اجلاس میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ شہر کے جرائم کی شرح میں 37 فیصد کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ تیس سال سے زائد مدت کے دوران پیدا ہونے والے ان جرائم کے خاتمے کے لیئے مزید وقت درکار ہے۔

وزیر اعظم نے حکام سے سوال کیا کہ شہر کے حالات مستحکم ہونے کے بعد خراب کیوں ہو گئے انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکام کو شہر میں امن کو یقینی بنانے کے لیئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کے موقع پر ان پر حملے کی تحقیقات کی فوری تکمیل کا حکم دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں