راولپنڈی: پاکستان نے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل حتف 3 غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

منگل کو پاکستان فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ میزائل زمین سے زمین پر 290 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق، یہ تجربہ آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے زیر اہتمام جاری اسٹریٹجک میزائل گروپ کی مشقوں کے اختتام پر کیا گیا۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا جبکہ ایس پی ڈی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب میزائل تجربہ پر ایس پی ڈی کے انجینئیرز، سائنس دانوں کو مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے ملکی دفاع مضبوط ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں