ہندوستان کی سخت گیر قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کے لیے اپنی ویب سائٹ بلاک کر دی ۔

اس اقدام کے بعد پاکستان سے بی جے پی کی ویب سائٹ پر جانے والوں کو ویب پیج پر ایک پیغام ملتا ہے کہ ' سائٹ کے مالکان نے صارف کی آئی پی بلاک کر دی ہے'۔

پاکستان سے اس ویب سائٹ پر جانے کے لیے جعلی آئی پی کا سہارا لینا پڑے گا۔

پاکستان کے خلاف ہندو سخت گیر جماعت کے روایتی موقف سے آگاہ لوگوں کے لیے یہ اقدام حیران کن نہیں ۔

وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بی جے پی کے نریندر مودی کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی جماعت الیکشن میں کامیاب ہوئی تو وہ پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپنائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں