رانی نے کرلی آدتیہ سے شادی

22 اپريل 2014
بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی نے مرحوم یش چوپڑہ کے بیٹے آدتیہ چوپڑہ سے شادی کرلی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ نجی تقریب اٹلی میں اکیس اپریل کو منعقد ہوئی۔

یہ جوڑا طویل عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھا اور ان کے تعلقات پر اکثر افواہیں سامنے آتی رہتی تھیں۔

رانی مکھرجی نے 'ہم تم' اور 'بنٹی اور ببلی' سمیت متعدد فلموں میں مرکزی کردار نبھا کر اپنی حیثیت کو منوایا تھا۔

انہیں اس وقت عالمی ناقدین کی توجہ حاصل ہوئی جب انھوں نے 2004 میں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم 'بلیک' میں ایک نابینا اور گونگی لڑکی کا کردار انتہائی خوبی سے نبھایا۔

دوسری جانب آدتیہ چوپڑہ خاموش زندگی گزارتے ہیں، 1995 کی بلاک بسٹر 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کی ہدایات کے ساتھ انھوں نے یش راج پروڈکشن کے لئے متعدد فلمیں لکھیں اور ان کی ہدایات دیں۔

انہیں ہندوستان کا ایک کامیاب ترین ڈائریکٹر مانا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں