ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے آج ( منگل کو) سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) حکومتی اتحاد کیا ہے جس کے بعد اس کے دو وزراء نے حلف اٹھالیا ہے۔

ایم کیو ایم کے دو سینیئر ارکین رؤف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد نے وزراء کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ نے وزرا سے حلف لئے۔

رؤف صدیقی کو وزیر برائے صنعت و تجارت کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر صغیر کو وزیرِ صحت بنایا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کی بازگشت کئی روز سے جاری تھی۔
اس سے ایک روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے امید ظاہر کی تھی کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن سکتی ہے جبکہ شرجیل انعام میمن اور ایم کیو ایم کے دیگر اراکین کی جانب سے بھی اسی قسم کے اشارے ملے تھے۔

گزشتہ ماہ سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات نے سندھ میں ممکنہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اتحاد کی افواہوں کو جنم دیا تھا بعد ازاں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں اشارہ دیا تھا کہ پی پی پی ایم کیو ایم کو گلے لگانے کے لیئے تیار ہے۔

تاہم جب دونوں جماعتیں مستقبل کی شراکت کے لیئے تبادلہ خیال کر رہی تھیں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جس میں الطاف حسین نے شام میں فوجی بھیجنے کے حوالے سے کسی بھی حکم کو نظر انداز کرنے کا کہا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا تھا کہ کہ پی پی پی ایک جمہوری جماعت ہے ، انہوں نے کہا تھا کہ جب تک الطاف حسین سیاست میں فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کے حوالے سے دیئے گئے بیان واپس نہیں لے لیتے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنا مشکل فیصلہ ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں