وٹس ایپ کے 50 کروڑ صارفین

23 اپريل 2014
۔ —رائٹرز فوٹو
۔ —رائٹرز فوٹو

واشنگٹن: موبائل فونز پر مفت پیغامات کی سروس وٹس ایپ کےدنیا بھر میں پچاس کروڑ ریگولر اور متحرک صارفین ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فروری کے اواخر میں اس سروس کے اندازاً 450 ملین صارفین تھے لیکن پچھلے کچھ ہفتوں میں یہ سروس دنیا بھر میں بالخصوص برازیل، میکسیکو، انڈیا اور روس بہت تیزی سے پھیلی ۔

وٹس ایپ نے منگل کو اپنے بلاگ میں بتایا کہ اس کے صارفین مجموعی طور پر روزانہ 700 ملین تصاویر اور 100 ملین وڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک ذکربرگ نے فروری میں وٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

اتنی بھاری قیمت میں سروس خریدنے کے اعلان پر چہ مہ گوئیاں بھی ہوئیں لیکن ذکربرگ نے اعلان کے کچھ دنوں بعد سپین میں موبائل ورلڈ کانگریس میں بتایا کہ ان کے خیال میں وٹس ایپ کی قیمت دراصل اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروڑوں صارفین پر مشتمل بہت کم ایسی سروسز موجودہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں