پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے، جس میں سیکیورٹی فورسز نے 24 کے قریب شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی میں 20 شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ شدت پسند اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے اور پولیس پر ہونے والے حالیہ حملے ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقوں اکا خیل اور سپیرا ڈیم کے اطراف علاقوں میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ علاقے سے کچھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کچھ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ جیٹ طیارے اب بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں، تاہم علاقے میں میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے درست اطلاعات آنے میں وقت لگ رہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Apr 24, 2014 08:35pm
اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔فرقہ ورانہ قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم ہے اور کو ئی اس کو لگام دینے والا نہ ہے۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور افواج پاکستا ن اور پولیس اور تھانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں. اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔۔ بچے قیامت کے روز سوال کریں گے کہ انہیں ناحق کس جرم کی پاداش مین قتل کیا گیا۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور لشکر جھنگوی ، دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ .......................................................................................... صوبہ خیبر پختونخوا میں حملے http://awazepakistan.wordpress.com